ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا۔ ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا، چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کو پِچ کی خطرناک حالت کے باعث ختم کیا گیا ہے۔ کھیل کو تیسرے روز کے پہلے سیشن کے دوران اس وقت روکا گیا جب باؤنس ناہموار اور غیر متوقع تھا، باؤنس سے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات تھے۔ اس دوران لیوارڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند زوردار طریقے سے لگی جس کے بعد کھلاڑی کو گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ کرکٹر کا کنکشن ٹیسٹ بھی ہوا تاہم اب اسپتال میں ان کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق اس گراؤنڈ میں اگلے میچ تک پِچ کو اچھے انداز میں بنانے کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے