بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کے 53ویں سنچری اسکور کرنے پر اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے محبت کا اظہار کیا ہے۔ رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری اسکور کی ہے جو ان کے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں سنچری ہے۔ ویرات کوہلی کی سنچری پر ایکس پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوریز میں سنچری بنانے پر ویرات کوہلی کی نیلی جرسی میں ملبوس ہاتھ میں بیٹ اور ہیلمٹ پکڑے تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں شائقین کرکٹ کو ویرات کی سنچری کی خوشی مناتے اور تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے محبت کا اطہار سرخ دل کی ایموجی بنا کر کیا جبکہ ویرات نے بھی سنچری بنانے کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر شادی کی رنگ کو بوسہ دیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ویرات نے 120 گیندوں پر 135 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 11 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے جبکہ 53ویں سنچری انہوں نے 90 گیندوں پر مکمل کی جو ان کے کیریئر کی مجموعی طور پر 84ویں سنچری ہے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر 100 سنچریوں کے ساتھ فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست