جرمن انفلوئنسر لزلیز نے ویرات کوہلی کی جانب سے تصویر لائیک اور ان لائیک کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پہلے جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصویر لائیک کی اور بعدازاں اسے فوراً ان لائیک کردیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ تاہم اب جرمن انفلوئنسر لزلیز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ابتدا میں خوشی ہوئی تھی مگر بعد میں اس پورے معاملے کے بڑھ جانے پر افسوس بھی ہوا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کے لیے بہت افسوس ہوا میں بہت خوش ہوگئی تھی کہ انہوں نے میری تصویر کو پسند کیا ہے لیکن پھر ان کا ان لائیک کرنا مجھے بہت عجیب لگا، مجھے نہیں معلوم اتنی بڑی خبر کیسے بنی شاید ان کی نیت یہ نہیں تھی۔ انفلوئنسر نے کہا کہ مجھے اس صورت حال کا علم بھی خبروں کے ذریعے ہوا ہے میں جب سو کر اٹھی تو ہر جگہ خبروں میں تھی۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ ویرات نے میری تصویر کو کب لائیک کیا تھا لوگوں نے مجھے مختلف پلیٹ فارمز سے میسجز بھیجے اور مجھے اس بارے میں بتایا۔ لزلیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران آر سی بی کی مداح بنی تھی اور ویرات کوہلی کو ایک شاندار کھلاڑی مانتی ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 2025 میں بھی ان کے اکاؤنٹ سے اداکارہ اوینیت کور کی تصویر کو مبینہ طور پر لائیک کیا گیا تھا، جس پر کافی بحث ہوئی تھی، اس وقت کوہلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محض الگورتھم یا فیڈ کلیئرنگ کے دوران ہونے والی غلطی تھی اور اس میں کوئی ارادہ شامل نہیں تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے