Sports

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری شکست، بنگلادیش نے بھی ہرا دیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری شکست، بنگلادیش نے بھی ہرا دیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش ویمن نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمن کی جانب سے دیے گئے 124 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمن کی ٹیم 100 رنز تک محدود رہی، ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ لگاتار تیسری شکست ہے۔ منیبہ علی 25، گل فیروزہ 23 اور کپتان فاطمہ ثنا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بنگلادیش ویمن کی جانب سے ناہیدہ اختر اور سنجیدہ اختر میگھلا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل بنگلادیش ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دیا تھا۔ شورنا اختر نے 39 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، کپتان نگار سلطانہ 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان ویمن کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، طوبیٰ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ اس سے قبل جنوبی افریقا اور بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments