Sports

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو چت کردیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو چت کردیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی، میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 219رنز اسکور کئے، ویاٹ ہوج نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی، اوپنر ایمی جونز اور ڈینی ویاٹ ہوج نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 رنز کی بُنیاد رکھی، ایمی جونز 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دوسری وکٹ پر ڈینی ویاٹ اور کپتان نیٹ شوائر برنٹ نے حریف بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور میدان کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے، خاص طور پر ڈینی ویاٹ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 61 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ 62 گیندوں کا سامنا کرنے کےبعد 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں، نیٹ شوائر نے 46 رنز بنائے۔ انگلینڈ کا اسکور 1 وکٹ پر 219رنز رہا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹرز وقفے وقفے سے پویلین جاتی رہیں، ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 132رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نیلاک شیکا سلوا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، فریا کیمپ نے چار، سوفی ایکلسٹیون اور چارلی ڈین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments