Sports

ویمن کرکٹر ویشنوی شرما کی میچ کے دوران گالی کی ویڈیو وائرل

ویمن کرکٹر ویشنوی شرما کی میچ کے دوران گالی کی ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارتی ویمن کرکٹر ویشنوی شرما نے سری لنکا کے خلاف میچ میں کیمرے کے سامنے بے ساختہ گالی دے دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی ویمن کرکٹ کی نوجوان کھلاڑی بائیں ہاتھ کی اسپنر ویشنوی شرما نے نہ صرف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ میدان میں ایک دلچسپ لمحے کی وجہ سے بھی مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویشنوی شرما ایک لمحے کے جوش میں زیرِ لب گالی دیتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق جیسے ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ لمحہ بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے، انہوں نے فوراً منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور شرمندہ سی مسکراہٹ کے ساتھ ردِعمل دیا۔ بھارتی ویمن کرکٹر کی دلچسپ لمحے کے باوجود کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔ ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں جہاں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز بنائے، ویشنوی نے نہایت نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کی، فی اوور صرف 6 رنز دیے اور 2 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی عمدہ بولنگ نے بھارت ویمن کرکٹ ٹیم کی 30 رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے سیریز میں 0-4 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments