Activities

وہی نکاح بابرکت ہے جو سنت وشریعت کے دائرے میں ہو،مفتی ندیم الزماں مصباحی مظفرپوری

وہی نکاح بابرکت ہے جو سنت وشریعت کے دائرے میں ہو،مفتی ندیم الزماں مصباحی مظفرپوری

ماسٹرامجد رضا صاحب اپنی صاحبزادی عزیزہ رابعہ فاطمہ عرف مہ جبین سلمہا کی شادی خانہ آبادی کے موقع سے سرزمین ابراہیم نگر کمہرار شیوہر میں سنت رسول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سر پرستی پیر طریقت رہبر شریعت خلیفہ حضور تاج الشریعہ قمر اہلسنت حضرت مولانا مفتی محمدقمرالزماں مصباحی صاحب قبلہ نے فرمائی۔اور صدارت مصلح قوم وملت حضرت مولانا حافظ وقاری سلیم الزماں رضوی کمہرارشیوہر نے فرمائی۔نقابت کے فرائض حضرت مولانا ضیاءالمصطفی مدنی مظفرپوری نے فرمائی۔شہنشاہ ترنم حضرت حافظ ارشاد عالم تہوارہ،شہنشاہ نغمات حضرت مولانا شمس نظامی،شاہکار ترنم حضرت فہیم الزماں اکمل،مداح رسول مبشررضا نے نعت ومنقبت کے اشعار پیش کیے۔خطیب اہلسنت حضرت مولانا تحسین ضیاء فیضی مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کردار کی پاکیزگی،اخلاق کی خوشبو اور انصاف کی ضیائیں جو پھیلی ہوئی ہیں وہ سب میرے نبی کے قدموں کی برکت ہے۔خطیب باوقار حضرت مولانا صابرالقادری فیضی کمہراروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نکاح آ قائے کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنتِ کریمہ ہے مگر آ ج شادی کے موقع سے خلاف شرع باتیں ہمارے معاشرے میں رواج پاگئیں ہیں اسے دیکھ کر شیطان بھی شرمندہ ہےیہی وجہ ہے کہ ہماری نئی نسلوں کے اندرآوارگی کی چلن زیادہ سے زیادہ عام ہوگئی ہے۔تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی محمد آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہی نکاح بابرکت ہےجس میں آسانیاں ہوں آج معاشرہ میں جوبرائیاں درآ ئیں ہیں اس کی وجہ ہماری شادیوں میں غیراسلامی رسومات کاداخل ہونا ہے خدارا فضول خرچیوں سے بچیں اورنکاح کوآسان سےآسان تر کریں۔شہنشاہ خطابت حضرت مولانا مفتی ندیم الزماں اجمل مصباحی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شادی ہو یا اور کوئی محفل ہر لمحہ اسلام کا تقدس پیش نگاہ ہو تاکہ دولھا اور دولہن کے دامنِ حیات دین کی بہار ہی بہار نظر آئے۔خلیفہ حضور تاج الشریعہ پیرطریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی محمدقمرالزماں مصباحی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمانو!تم اپنے پیسوں کا استعمال صحیح جگہوں پہ کرو اگرتمہارے پیسوں سے کسی غریب بچی کی شادی ہو جائے تو مذہب اسلام کی شہزادی کابھلا ہوگااور اپنی بچی کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں،اسلامی فکر قرانی تعلیمات،احادیث مصطفی سے ایمان کو روشناس کریں۔پروگرام میں شریک ہونے والے شہر کے معززین میں پروفیسر نظام الدین صاحب،عبدالغفارصاحب،ماسٹرعبدالجبار،ڈاکٹرشر ف الدین،ماسٹرامجد رضا صاحب،الحاج نصیرالحق صاحب،الحاج محمد نور عالم صاحب،محمدنسیم صاحب پونہ،محمد جمیل اختر صاحب پونہ،محمدسمیع صاحب،ماسٹرشہاب الدین،ماسٹربدرالزماں رضوی،ماسٹرعبدالقادر،محمد عتیق الرحمن پونہ،ماسٹرنورعالم،محمدحسن امام اسلام پور،محمداحمد رضا اسلام پور،محمدشاہدرضاگوری،محمدسبحان رضا نورانی،ماسٹرغلام مصطفی رضوی،انجینیرمحمدحسان رضا قادری،محمدجمال مصطفی چشتی،انجینیرمحمدعسجدرضادانش،محمدارشدرضانظمی،محمدحسان ہاشمی،محمدمختار،انجینیرمحمد مصطفی رضا نعمانی، تابش،نازش،عمران رضایزدانی،فرحان رضا،عامرندیم،یاسرندیم،محمدانس رضا عرف اذہان،ہمدان رضا اور محمدفیض احمدفیض نے شرکت کی۔صلوۃ و سلام اور خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی محمدقمرالزماں مصباحی مظفرپوری کی دعاء پرمحفل اختتام پذیر ہوئی۔

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments