Sports

وسیم جونئیر کو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

وسیم جونئیر کو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیرکو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔ رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیر قومی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تھے، اب 15 رکنی اسکواڈ میں سے باقی 2 ٹی 20 میچز کیلئے الیون سائیڈ کا انتخاب کیا جاسکے گا۔ پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ اور تیسرا اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ اگر میں سلیکٹر ہوتا تو حارث رؤف کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں ضرور شامل کرتا۔ پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ آج کے میچ میں ہمارے فاسٹ بولر نے اتنا اچھا پرفارم نہیں کیا مڈل آرڈر میں اسپنرز نے وکٹیں لے کر دیں لیکن فاسٹ بولرز کی جانب سے شروع میں یا آخر میں وکٹیں نہیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کو شامل کرتے تو وہ آپ کے لے ایکس فیکٹر ہوسکتے تھے، ان کا پیس اچھا ہے وہ کسی بھی ٹیم آپ کو میچ جتوا سکتے ہیں۔عمر گل نے کہا کہ حارث رؤف کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments