انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی۔ جنوری میں 3 میچز سری لنکا میں جبکہ 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔ افغانستان، بنگلادیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز جنوری میں کھیلنے ہیں اور بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہی ہے جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوب افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ میزبان سری لنکا کرکٹ ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ پر 6 میچز کھیلے گی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو تین تین ٹی ٹوئنٹی میچز مل رہے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی