بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کو مندر میں لے جانے پر سیاسی رہنما نے تنقید کردی ہے۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ٹرافی اٹھائے مندر مین پہنچ گئے جس پر سابق کرکٹر اور سیاسی رہنما کیرتی آزاد نے تنقید کی ہے۔ لوک سبھا رکن نے سوال کیا کہ محمد سراج ٹرافی کو مسجد اور سنجو سیمسن چرچ نہیں لے کر گئے تو مندر کیوں لے جائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شرم آنی چاہیے یہ ٹرافی کسی ایک مذہب کی نہیں 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے۔ ایکس پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’جب ہم کپل دیو کی قیادت میں 1983 کا ورلڈ کپ جیتے تو ہماری ٹیم میں ہندو، مسلم، سکھ اور مسیحی تھے۔ ہم ٹرافی کو مادر وطن انڈیا، بھارت، ہندوستان لائے تھے۔‘ کیرتی آزاد نے کہا کہ یہ ٹرافی سوریا کمار یادیو یا جے شاہ کے خاندان کی نہیں ہے۔ ان کے ٹویٹ کے جواب میں انڈین وزیر ستیش چندرہ دوبے نے لکھا کہ ’جب پوری قوم ورلڈ کپ میں انڈیا کی فتح کا جشن منا رہی ہے تو آپ اپنی سیاست چمکانے کے لیے تقسیم پیدا کر رہے ہیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’منفی خیالات پھیلانا اختلاف رائے نہیں بلکہ تنگ نظری ہے۔‘
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی