Sports

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیا

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیا

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت پاکستان کا ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت پاکستان کا ہوگا ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت کے تابع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں نہیں ان کی واپسی کا انتظار ہے وہی فیصلہ کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں بھی کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حکومت پاکستان کہتی ہے کہ نہیں کھیلنا تو پھر وہ 22ویں ٹیم لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، اگر بھارت کے ساتھ فیور ہوئی ہے تو بنگلادیش کے ساتھ بھی کریں، بنگلادیش بھی آئی سی سی کا ایسے ہی ممبر ہے جیسے پاکستان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ فراڈ عام آدمی کے ساتھ ہو یا کرکٹر کے ساتھ ہمارا کام مسئلہ حل کرنا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments