Sports

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایران کی 10 شرائط ، میزبان ممالک کو آگاہ کر دیا گیا

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایران کی 10 شرائط ، میزبان ممالک کو آگاہ کر دیا گیا

ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مردوں کی قومی ٹیم اس موسمِ گرما میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گی، تاہم اس نے میزبان ممالک یعنی امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے لیے اپنی شرائط کی منظوری کو لازمی قرار دیا ہے۔ یہ مطالبہ گذشتہ ماہ کینیڈا کی جانب سے فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو فیفا کانفرنس میں شرکت کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ایران کی شرکت کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں، جو کہ 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہونا ہے۔ یہ غیر یقینی صورتحال فروری میں تہران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں شروع ہونے والی جنگ کے باعث پیدا ہوئی تھی۔ ایرانی فیڈریشن نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کہا "ہم ورلڈ کپ 2026 میں ضرور شرکت کریں گے، لیکن میزبان ممالک کو ہمارے خدشات کو مدِ نظر رکھنا ہو گا"۔ بیان میں مزید کہا گیا "ہم ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے، لیکن اپنے عقائد، ثقافت اور نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتا کیے بغیر"۔ ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے جمعہ کو سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دس شرائط رکھی ہیں اور ایرانی وفد کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے حوالے سے ضمانتیں طلب کی ہیں۔ ان شرائط میں ٹورنامنٹ کے دوران ویزوں کا اجراء، قومی ٹیم کے عملے، پرچم اور قومی ترانے کا احترام، اس کے علاوہ ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور اسٹیڈیم تک جانے والے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کی فراہمی شامل ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی فٹ بال کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ میں خیر مقدم کیا جائے گا، تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکہ ایرانی وفد کے ان ارکان کے داخلے پر پابندی لگا سکتا ہے جن کا تعلق پاسدارانِ انقلاب سے ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments