Sports

’’ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کھیل سکے، شائقین سے معافی مانگتا ہوں‘‘

’’ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کھیل سکے، شائقین سے معافی مانگتا ہوں‘‘

کولمبو (26 فروری ): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے کے بعد سری لنکن ٹیم کو عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہاں تک کہ کپتان داسن شناکا کو یہ تنقید رکوانے کے لیے حکومت سے اپیل کرنی پڑ گئی ہے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے منفی تنقید ختم کرانے کے لیے حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوئی مائیک پکڑ کر الٹی سیدھی تنقید کر رہا ہے، حکومت اسے روکے، منفی تنقید سے کھلاڑیوں کی ذہنی حالت بگڑ رہی ہے۔ سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کھیل سکے، شائقین سے معافی مانگتا ہوں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر سختی کرنا ہوگی، اہم کھلاڑی ان فٹ ہوئے جس کا نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز سری لنکا کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے، کولمبو میں میزبان ٹیم کو 61 رنز سے شکست کھانی پڑی، 169 رنز کے تعاقب میں آئی لینڈرز 107 تک محدود رہے، رچن رویندرا آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے ہیرو رہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم سپر ایٹ کے ابتدائی دونوں میچ میں ناکام رہی، نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی شکست نے پاکستان کے لیے بھی مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں، سیمی فائنل میں جانے کی واحد امید نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ پر منحصر ہے، جمعہ کو کیوی ٹیم جیتی تو پاکستان کا قصہ تمام ہو جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments