بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) فنانس کمیٹی کے سربراہ نجم الحسین نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں نجم الحسین نے کہا کہ ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر بی سی بی کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کو نقصان ہوگا کہ انہیں میچ فیس کی مد میں رقم نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کریں گے، خراب پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتے ہیں۔ بی سی بی فنانس کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی کھلاڑیوں کو نہیں کہا کہ پیسے واپس کر دو، جب بورڈ نہیں ہو گا تو کھلاڑی کیسے رہیں گے؟ اُن کا کہنا تھا کہ 2027ء تک ہمارا ریونیو متاثر نہیں ہوگا کیونکہ 2022ء میں آئی سی سی فنانس کمیٹی میں یہ فیصلہ ہوا تھا۔ نجم الحسین نے کہا کہ مستقبل کے ورلڈ کپ اور دو طرفہ سیریز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں یہ بات اہم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ٹیمیں ایف ٹی پی کے تحت ہمارے پاس آئیں گی یا نہیں؟ یہ اہم سوال ہے، ورلڈ کپ میں بورڈ کو کچھ نہیں ملتا اس میں ہمارا کوئی نقصان نہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی