Sports

ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کر رہے: جرمن فٹبال فیڈریشن

ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کر رہے: جرمن فٹبال فیڈریشن

جرمنی کی فٹبال فیڈریشن نے اس امر کو مسترد کیا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کا فیڈریشن بائیکاٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جرمنی فٹبال فیڈریشن نے یہ بات امریکی صدر کو بھیجے گئے اپنے حالیہ پیغام کے باوجود کہی ہے۔ ایک بیان میں جرمن فٹبال فیڈریشن نے کہا ہم کھیلوں کے عالمی اثرات کے لیے اتحاد ضروری سمجھتے ہیں۔ جو فیفا کے ورلڈ کپ سے ہوتے ہیں۔ ہمارا مقصد اس مثبت طاقت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ نہ کہ اس مثبت قوت کو روکنا مقصود ہے۔ جرمن فیڈریشن جسے 'ڈی ایف بی' کے نام سے پہچانا جاتا ہے، اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس امر بھی غور کیا گیا کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کی جائے یا اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اس بارے میں 'ڈی ایف بی' کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے نائب صدر کی تجویز پر غور کیا۔ یہ تجویز پچھلے ہفتے دی گئی تھی۔ جرمنی کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ ایک مقامی فٹ بال کلب سینٹ پال کے بھی صدر ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد کہا تھا یہ وقت ہے کہ ان بیانات کو بنیاد بنا کر بائیکاٹ کرنے کا سنجیدگی سے سوچا جائے۔ اس پر نائب صدر گوئلچ کی عوامی سطح پر پذیرائی نہیں کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 'ڈی ایف بی' نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں زیر بحث پالیسی عوام کی سطح پر نہیں لانا چاہیے۔ بلکہ اس پر اندرونی سطح پر ہی بحث مباحثہ ہونا چاہیے۔ 'ڈی ایف بی' کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ فی الحال بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کیونکہ فیڈریشن سیاست، سلامتی اور تجارت سے متعلق امور سے تعلق نہیں رکھتی۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر کے اور یورپی ملکوں کو ٹیرف کی دھمکیاں دے کر ان میں ناراضگی کا ماحول پیدا کیا ہے۔ اسی طرح وینزویلا میں فوجی کارروائی اور امریکہ میں تارکین وطن کے معاملے سے نمٹنے کے لیے مظاہرین پر تشدد کے واقعات نے یورپی دنیا میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ فیفا کے سابق صدر سیپ بلیٹر نے پچھلے ہفتے فٹبال کے شائقین کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹورنامنٹ سے دور رہیں۔ اگرچہ بلیٹر نے 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی مخالفت کی تھی۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی ملک میں فٹبال کا بائیکاٹ نہیں کیا جا سکتا۔ موسم گرما میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے شائقین میں مہنگے ٹکٹوں اور امریکہ کی طرف سے ویزوں کے اجراء میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں پر کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ بھی خدشہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بعض فٹبال کے حامیوں پر امریکہ میں داخلے کے حوالے سے پابندی لگا سکتی ہے۔ تاہم یہ طے ہے کہ جرمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے امریکہ جائے گی۔ 'ڈی ایف بی' کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ میں منصفانہ انداز سے کھیلنے اور آگے بڑھنے کے لیے کوالیفائی کرنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ فٹبال کے شائقین بھی اس ورلڈ کپ کی صورت میں ہونے والے میلے سے لطف اٹھا سکیں۔ جیسا کہ انہوں نے 2024 میں یورپین چیمپیئن شپ میں اپنے ملک میں کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments