تہران، 6 جون:) ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے ، جبکہ ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور تکنیکی عملے کو ویزے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اگرچہ ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل اسٹاف کو امریکی ویزے مل چکے ہیں، تاہم ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی انتظامیہ اور منیجمنٹ سے وابستہ متعدد افراد کے ویزوں کے معاملات تاحال حل نہیں ہو سکے اور انہیں ابھی تک امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔ایرانی میڈیا کے مطابق جن افراد کو ویزے جاری نہیں کیے گئے ، وہ ٹیم کے انتظامی اور سفارتی امور میں اہم کردار رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج، ٹیم منیجر، میڈیا آفیسر، سکیورٹی حکام اور وزارت خارجہ کے بعض نمائندوں کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے ۔ایرانی حکام نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی حکام نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی کھلاڑیوں کو آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا آنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق ایرانی کھلاڑیوں اور ضروری معاون عملے کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے میکسیکو روانہ ہو چکی ہے ۔ایرانی ٹیم اپنے گروپ مرحلے کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گی، جبکہ اسی شہر میں اسے بیلجیم کی ٹیم کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے