Sports

وراٹ کوہلی نے 300 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا کر 40 کروڑ سے اپنا برینڈ شروع کر دیا

وراٹ کوہلی نے 300 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا کر 40 کروڑ سے اپنا برینڈ شروع کر دیا

مشہور انڈین کرکٹ سٹار وراٹ کوہلی نے کھیلوں کے کاروبار میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے لائف سٹائل برینڈ ’ون ایٹ‘ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آٹھ برس تک ’پُوما‘ کے برینڈ ایمبیسڈر رہنے کے بعد وراٹ کوہلی نے اس بار سپورٹس ویئر کمپنی ’اگیلیٹاس سپورٹس‘ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 37 سالہ کرکٹر نے ’پُوما‘ کی 300 کروڑ انڈین روپے کی پیشکش چھوڑ کر اس نئے اشتراک میں خود اپنی طرف سے 40 کروڑ انڈین روپے کی سرمایہ کاری کر دی ہے۔ وراٹ کوہلی نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اگیلیٹاس سپورٹس کی انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہیں اور برینڈ کی شروعات کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ ’آج میرے دل سے ایک نئے اور پُرجوش سفر کی شروعات ہو رہی ہے۔ ون ایٹ اور اگیلیٹاس کے لیے ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے، جو مقصد اور عزم سے بھرپور ہے۔ ون ایٹ اب اپنے نئے گھر اگیلیٹاس کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘ ’اگیلیٹاس سپورٹس‘ 2023 میں شروع ہونے والا ایک نیا سپورٹس ویئر سٹارٹ اپ ہے جس کی بنیاد اَبھشیک گنگولی نے رکھی ہے جو پہلے ’پُوما انڈیا‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ وراٹ کوہلی کے مطابق جب گنگولی نے انہیں کمپنی کی صلاحیتوں، مینوفیکچرنگ پاور اور ماہر ٹیم کے بارے میں بتایا تو انہیں محسوس ہوا کہ یہ شراکت آگے چل کر ایک بڑا کاروبار بن سکتی ہے اور وہ اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ اِدھر اَبھشیک گنگولی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس ڈیل کے بعد وراٹ کوہلی ’اگیلیٹاس‘ میں ایک اقلیتی شیئر ہولڈر بن جائیں گے۔ ان کے مطابق کوہلی 300 کروڑ کی پرانی ڈیل کی کمی پوری کرنے کے لیے یہ قدم نہیں اٹھا رہے بلکہ وہ طویل مدتی وژن کے ساتھ اس کاروبار میں شامل ہوئے ہیں اور مستقبل میں بڑے فائدے کی توقع رکھتے ہیں۔ دوسری جانب کریز پر بھی وراٹ کوہلی کا کم بیک ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں میں انہوں نے 302 رنز بنائے ہیں جن میں دو شاندار سنچریاں شامل تھیں۔ اس پرفارمنس پر وراٹ کوہلی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments