اندور، 18 جنوری:) ڈیرل مچل (137) اور گلین فلپس (106) کی شاندار سنچریوں کے بعد کرسچن کلارک اور جیکری فاکس کی تین تین وکٹوں کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی بار ہندستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔ ہندستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے آخر تک نیوزی لینڈ کے گیندبازونں پر اٹیک کرتے ہوئے 124 رنز کی سنچری اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ نتیش کمار ریڈی اور ہرشت رانا کی جدوجہد سے پر اننگز کے باوجود اتوار کو نیوزی لینڈ نے ہندستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 41 رنز سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی اس نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ 338 کے ہدف کے تعاقب میں ہندستان کی شروعات خراب رہی، اس نے 71 کے اسکور پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیں۔ روہت شرما (11)، کپتان شبمن گل (23)، شریاس ایر (3) اور کے ایل راہل (1) رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ اس اہم لمحے میں ویراٹ کوہلی نے ذمہ داری سنبھالی اور نتیش کمار ریڈی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے ۔ کرسچن کلارک نے 28ویں اوور میں نتیش کمار ریڈی کو آ¶ٹ کیا۔ نتیش کمار ریڈی نے 57 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے لگا کر 53 رنز بنائے ۔ رویندرا جڈیجہ چھٹے وکٹ کے طور پر 12 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ہرشیت رانا نے وراٹ کوہلی کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 99 رنز جوڑ کر ہندستان کو فتح کے دہلیز پر لے گئے ۔ دریں اثنا، 44ویں اوور میں جیکری فاکس نے ہرشیت رانا اور پھر محمد سراج کو آ¶ٹ کرکے ہندستان کو دوبارہ مشکل میں ڈال دیا۔ ہرشیت رانا نے 43 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 53 رنز بنائے ۔ 46ویں اوور میں کرسچن کلارک نے وراٹ کوہلی کو آ¶ٹ کر کے ہندستان کی میچ جیتنے کی امیدوں کو زبردست جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے 108 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے ۔ 46ویں اوور میں کلدیپ یادو (5) کو فلپس نے رن آ¶ٹ کرکے ہندستانی اننگ کو 296 پر ختم کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کرسچن کلارک اور جیکی فاکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیڈن لیناکس کو دو وکٹ ملے ۔ کائل جیمیسن نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ مچل نے اس سیریز میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے 131 گیندوں پر 137 رنز بنائے جس میں 15 چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ فلپس نے 88 گیندوں پر 106 رنز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 219 رنز کی شراکت نیوزی لینڈ کی ہندستان کے خلاف کسی بھی وکٹ کے لیے دوسری سب سے بڑی شراکت ہے ۔ ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ نے محض پانچ رن پر اپنے دونوں اوپنرز کو کھو دیا۔ ہنری نکولس (0) اور ڈیون کونوے (5) رن بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ ڈیرل مچل نے پھر ول ینگ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے ۔ ہرشیت رانا نے 13ویں اوور میں ول ینگ (30) کو آ¶ٹ کر کے بھارت کو تیسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے گلین فلپس نے ڈیرل مچل کے ساتھ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 219 رنز کی شراکت داری کے ساتھ بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے 44ویں اوور میں گلین فلپس کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ گلین فلپس نے 88 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکے لگا کر 106 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 45ویں اوور میں گری جب وہ محمد سراج کی گیند پر کلدیپ یادیو کے ہاتھوں کیچ آ¶ٹ ہوئے ۔ ہندوستان نے آخری اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وکٹیں لے کر انہیں 337 تک محدود کردیا۔ ہندستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی