Sports

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن بن گئی

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن بن گئی

احمد آباد، 31 مئی : اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی (ناٹ آ¶ٹ 75) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسرا آئی پی ایل خطاب اپنے نام کر لیا۔ ورات کوہلی نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو خطاب جتوایا۔ اس جیت کے ساتھ آر سی بی ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے بعد وہ صرف تیسری ٹیم بن گئی ہے جس نے مسلسل دو مرتبہ خطاب جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ گجرات ٹائٹنز نے آر سی بی کے سامنے صرف 156 رنز کا ہدف رکھا تھا، جس سے یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ آر سی بی آسانی سے مقابلہ اپنے نام کر لے گی۔ اگرچہ گجرات کی بولنگ مضبوط تھی اور ایک سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن پاور پلے میں ہی آر سی بی نے 70 رنز بنا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ 156 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کے لیے وینکٹیش آئیر اور وراٹ کوہلی نے پہلے وکٹ کے لیے 62 رنز جوڑ کر عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پانچویں اوور میں محمد سراج نے وینکٹیش آئیر کو آ¶ٹ کر کے گجرات ٹائٹنز کو پہلی کامیابی دلائی۔ وینکٹیش آئیر نے 16 گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے ۔ اگلے اوور میں کاگیسو ربادا نے دیودت پڈیکل (ایک) کو آ¶ٹ کر کے آر سی بی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد نویں اوور میں راشد خان نے کپتان رجت پاٹیدار (15) اور کرونال پانڈیا (ایک) کو پویلین بھیج دیا۔ 14ویں اوور کی آخری گیند پر ارشد خان نے ٹم ڈیوڈ کو آ¶ٹ کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے 17 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے ۔ آر سی بی نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا کر پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ اسی جیت کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کے بعد مسلسل دو بار خطاب جیتنے والی آر سی بی تیسری ٹیم بن گئی، جبکہ گجرات ٹائٹنز کو ایک بار پھر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جوش ہیزل ووڈ کے نام ایک اور فائنل جیت درج ہوئی اور وہ اب تک ٹی-20 میں کوئی فائنل نہیں ہارے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج، کاگیسو ربادا اور ارشد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں واشنگٹن سندر (ناٹ آ¶ٹ 50)، نشانت سندھو (20) اور جوس بٹلر (19) کی مزاحمتی اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف آٹھ وکٹوں پر 155 رنز بنائے ۔ رائل چیلنجرز بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن نے پہلے وکٹ کے لیے 22 رنز جوڑے ۔ تیسرے اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے شبھمن گل (10) کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا، جبکہ اگلے اوور میں بھونیشور کمار نے سائی سدرشن (12) کو آ¶ٹ کر دیا۔ اس کے بعد آر سی بی کی بولنگ کے سامنے گجرات کے بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹیں گنواتے رہے ۔ نشانت سندھو نے 20، جوس بٹلر نے 19 اور راہل تیواتیا نے سات رنز بنائے ۔ ارشد خان نے اپنی 15 رنز کی اننگز میں دو چھکے لگائے ۔ 19ویں اوور میں بھونیشور کمار نے جیسن ہولڈر (سات) کو آ¶ٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی، جبکہ راشد خان (سات) آٹھویں وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 155 رنز بنائے ۔ واشنگٹن سندر نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 50 رنز اسکور کیے ۔ آر سی بی کی جانب سے رسخ سلام نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھونیشور کمار اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ کرونال پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments