International

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قراردیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قراردیدیا

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دیدیا ہے۔ فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔ 2020 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر جو بائیڈن کو مبارکباد کا پیغام بھجوانے پر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفا ہو گئے تھے تاہم ملاقات کے موقع پر کسی اختلاف یا ناراضی کی تردید کردی۔ اپنے دور صدارت میں امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے اور ایران سے نیوکلیئر ڈیل ختم کرنے جیسے پالیسی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات بہت ہی اچھے ہیں۔ ملاقات کے موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے وفد اگلے ہفتے روم جائے گا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کملا ہیرس نے غزہ میں اموات پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم پر یہ واضح کیا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکا کے سابق صدر اور دوسری بار صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments