Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

ہر دہائی میں 1 بچہ، اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ کرینہ کا سیف سے سوال

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ہر دہائی میں 1 بچہ، اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ کرینہ کا سیف سے سوال
ہر دہائی میں 1 بچہ، اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ کرینہ کا سیف سے سوال — October 20, 2026
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان سے مزید بچوں کی خواہش سے متعلق دلچسپ سوال پوچھ کر ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی اس جوڑی نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران فلم ریس کے اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ میں اپنی زندگی کی ہر دہائی میں ایک بچے کا والد بنا ہوں۔

گفتگو کرتے ہوئے سیف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میری زندگی کے مختلف ادوار میں میرے 4 بچے ایک ہی وقت میں اسکول میں زیرِ تعلیم رہے ہیں، جب پہلی بار والدین اور اساتذہ کی ملاقات (پی ٹی ایم) ہوئی تو میری عمر 20 سال تھی، پھر 30 سال اور اس کے بعد 55 سال کی عمر میں بھی میں اسی اسکول میں موجود تھا] اس دوران اساتذہ تو بدل گئے لیکن میں اب بھی وہیں ہوں۔

سیف علی خان کے اس بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلم جب وی میٹ کی 46 سالہ اداکارہ کرینہ کپور نے برجستہ انداز میں کہا کہ سیفو! آپ کا ہر دہائی میں ایک بچہ ہے، اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟

واضح رہے کہ سیف علی خان پہلی مرتبہ 1995ء میں بیٹی سارہ علی خان اور پھر 2001ء میں بیٹے ابراہیم علی خان کے والد بنے تھے۔

ان دونوں بچوں کی والدہ ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ ہیں، سیف اور امریتا کی شادی 2004ء میں ختم ہو گئی تھی۔

بعد ازاں سیف علی خان اور کرینہ کپور 5 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 16 اکتوبر 2012ء کو ممبئی میں ایک نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 2 بیٹے تیمور اور جے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان سے مزید بچوں کی خواہش سے متعلق دلچسپ سوال پوچھ کر ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn