Sports

ون ڈے سیریز: جو روٹ کی آل راونڈ کاکردگی، انگلینڈ نے حساب برابر کر دیا

ون ڈے سیریز: جو روٹ کی آل راونڈ کاکردگی، انگلینڈ نے حساب برابر کر دیا

کولمبو ،25 جنوری:انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بہترین حکمت عملی اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کا 220 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ جو روٹ نے اس میچ میں اپنی کلاس ثابت کرتے ہوئے نہ صرف بلے بلکہ گیند کے ساتھ بھی کمال دکھایا: انہوں نے 90 گیندوں پر 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے شامل تھے ۔ انہوں نے مشکل وقت میں کپتان ہیری بروک کے ساتھ 81 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ روٹ نے سری لنکا کی اننگز کے آخری اوور میں مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے میزبان ٹیم کو 219 رنز پر محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ کپتان چارتھ اسالنکا 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، جبکہ کوسل مینڈس 26 رنز بنا کر رن آ¶ٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے کفایتی بالنگ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 39 اور ہیری بروک نے 42 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ آخر میں جوس بٹلر نے 33 رنز کی ناقابلِ شکست برق رفتار اننگز کھیل کر میچ کا اختتام کیا۔ سری لنکائی بالرز جیفری وینڈرسے نے ایک بار پھر متاثر کن با¶لنگ کی لیکن وہ انگلینڈ کو ہدف تک پہنچنے سے نہ روک سکے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments