International

ولادیمیر پیوٹن کے ہاتھ پر سوجن نے نئی بحث چھیڑ دی، صحت سے متعلق خدشات میں اضافہ

ولادیمیر پیوٹن کے ہاتھ پر سوجن نے نئی بحث چھیڑ دی، صحت سے متعلق خدشات میں اضافہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اِن کے ہاتھ پر غیر معمولی سوجن اور رگیں پھولی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ اِن مناظر نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پیوٹن کی صحت سے متعلق نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی مختلف مواقعوں پر پیوٹن کے چلنے، بیٹھنے یا ہاتھوں کی حرکت سے متعلق غیر معمولی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہاتھوں کی ایسی صورتحال جسم میں خون کی روانی، اعصاب یا دیگر اندرونی بیماریوں کا اشارہ ہو سکتی ہے مگر اس بارے میں کوئی تصدیق شدہ اطلاع موجود نہیں۔ دوسری جانب اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تا حال روسی حکومت یا کرملن کی جانب سے پیوٹن کی صحت سے متعلق کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ ویڈیو ایسے وقت پر منظرِ عام پر آئی ہے کہ جب روس کی سیاسی فضا میں پہلے ہی کئی چہ مگوئیاں جاری ہیں اور پیوٹن کی صحت سے متعلق ہر نئی جھلک عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments