جیسے ہی امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے یرغمالی چوک میں اپنی تقریر کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا نام لیا تو ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے وٹکوف کی تقریر میں اس وقت خلل ڈال دیا جب انہوں نے کہا کہ غزہ معاہدے تک پہنچنے میں نیتن یاہو کا ایک اہم حصہ تھا۔ مظاہرین نے زوردار نعرے لگائے تو اقوام متحدہ کے ایلچی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ مجھے اپنی بات ختم کرنے دیں۔ امریکی ایلچی نے تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ اجتماع امن کے لیے ہے۔ کاش صدر ڈونلڈ ٹرمپ میرے ساتھ ہوتے۔ وٹکوف نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن ناممکن نہیں، انہوں نے غزہ معاہدے تک پہنچنے میں عرب رہنماؤں کے اہم کردار پر زور دیا۔ ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ٹرمپ نے دنیا کو دکھایا ہے کہ طاقت اور امن ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے ثابت کیا ہے کہ جرات مند قیادت دنیا کو بدل سکتی ہے۔ واضح رہے نیتن یاہو کو غزہ پر جاری جنگ اور پٹی میں درجنوں یرغمالیوں کی حراست کی وجہ سے دو سال تک اسرائیلی غصے کا سامنا ہے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی