وقف ترمیمی قانون کے خلاف دائر سپریم کورٹ میں عرضیوں پر بہت جلد سماعت کا امکان ہے البتہ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے ایک نئی عرضی داخل کردی ہے ،ذرائع کے مطابق کوریٹیو پیٹیشن داخل کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے مرکزی حکومت نے اپیل کی ہے کہ وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کے بعد کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مرکزی حکومت کواپنا موقف رکھنے کی ضرور مہلت دی جائے۔ مرکزی حکومت نے اس طرح ایک بحث کا نیا دورازہ کھولنے کی تیاری کردی ہے تاکہ اس کے ذریعے کچھ وقت نکل سکے۔ مرکز کی طرف کوریٹیو عرضی داخل کرکے سپریم کورٹ کے جلد فیصلے کی امید کو مدھم کردیا گیا ہے۔اب دیکھنا ہے کہ عدالت اس معاملے میں کس طرح کا ایکشن لیتی ہے۔ وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی فہرست طویل ہوتی چلی جارہی ہے ۔ اب تک قریب ایک درجن عرضیاں سپریم کورٹ میں دائر کی جاچکی ہیں جن میں صرف اور صرف اس قانون کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ،اسی بیچ کل سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس کی بنچ کے سامنے اس معاملے پر فوری سماعت کی اپیل کی تھی جس پر چیف جسٹس نے انکار کرتے ہوئے تاریخ دینے اور معاملے کو لسٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب ذرائع سے خبر مل رہی ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں 15 اپریل کو سماعت ہوسکتی ہے۔ عدالت کی طرف سے چیف جسٹس کی بنچ 15 اپریل کو اس معاملے کی سماعت کرسکتی ہے ۔ حالانکہ حتمی اعلان باقی ہے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقف قانون کو چیلنج کرنے والی تمام عرضیوں پر ایک ساتھ 15 اپریل کو سماعت ہوسکتی ہے۔
Source: social media
اردو اجنبی نہیں ہے، اسی سرزمین میں پیدا ہوئی: سپریم کورٹ کی سائن بورڈ والے معاملےمیں وضاحت
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال- مذہبی اداروں میں مداخلت کیوں؟ کل پھر ہوگی وقف قانون پرسماعت
اسٹالن نے مودی کو سعودی عرب کی طرف سے پرائیویٹ حج کوٹہ منسوخ کرنے پر خط لکھ کر حل کا کیا مطالبہ
بی جے پی کو ہرانے کا راستہ گجرات سے نکلے گا: راہل گاندھی
امریکی نائب صدر کریں گے اٹلی اور ہندستان کا دورہ
رابرٹ واڈرا سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کی
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
اردو اجنبی نہیں ہے، اسی سرزمین میں پیدا ہوئی: سپریم کورٹ کی سائن بورڈ والے معاملےمیں وضاحت
وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا