National

وقف ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، ایم کے اسٹالن نے کیا خیر مقدم

وقف ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، ایم کے اسٹالن نے کیا خیر مقدم

چنئی، 15 ستمبر (:تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے اس حکم کا خیر مقدم کیا، جس میں وقف ایکٹ کی اہم دفعات پر روک لگائی گئی ہے ۔ انہوں نے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے غیر آئینی اور غیر قانونی ترمیمات کو منسوخ کرنے کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے سے مسلمانوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے ۔ مسٹر اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیے جانے کے وقت سے ہی ان ترامیم کی مخالفت کی تھی۔ ایکٹ بننے کے بعد پارٹی نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر اس میں کامیابی حاصل کی۔ ریاستی اسمبلی میں بھی ایک قرارداد منظور کی گئی تھی، جس میں بی جے پی کے ذریعہ سرکاری طاقت کے غلط استعمال کی کوشش کا جواب دیتے ہوئے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عدالت نے ان اہم دفعات پر روک لگائی ہے جن میں جائیداد کو وقف کرنے سے پہلے کم از کم پانچ سال تک مسلمان رہنے کی شرط، کسی نامزد افسر کی رپورٹ یا سرکاری فیصلے کے زیر التوا رہنے تک صرف الزام کی بنیاد پر وقف جائیداد فروخت کرنے کا اختیار، ضلع کلکٹر کو 'استعمال کے ذریعہ وقف' جائیداد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حق،مرکزی وقف بورڈ میں چار سے زیادہ اور ریاستی وقف بورڈز میں تین سے زیادہ غیر مسلم ارکان کو شامل کرنے کی اجازت شامل ہیں۔ مسٹر اسٹالن نے کہا کہ یہ حکم بی جے پی حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی ترمیمات کو کالعدم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments