اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی شب غزہ سے موصول ہونے والی چار لاشوں میں سے ایک لاش کسی بھی یرغمالی کی نہیں ہے۔ فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ حماس سے ملنے والی چار لاشوں میں سے ایک کا کوئی تعلق اسرائیلی یرغمالیوں سے نہیں بنتا۔ فوجی ترجمان کے مطابق قومی ادارہ برائے فرانزک میڈیسن میں معائنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ حماس کی جانب سے دی گئی چوتھی لاش کسی یرغمالی کی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حماس کو چاہیے کہ "مارے گئے مغویوں" کو واپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے کہا کہ جب تک تمام یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی، فوج کو قرار نہیں آئے گا۔ انھوں نے اسے ایک "اخلاقی اور قومی فرض" قرار دیا۔ انھوں نے شمالی کور کی قیادت کی منتقلی کی تقریب میں کہا کہ "سیاسی قیادت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ ہم تمام معاہدوں پر سختی سے کاربند رہیں گے"۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے "چینل 12" کے حوالے سے بتایا کہ حماس نے دانستہ طور پر غلط لاش نہیں دی۔ ان ذرائع نے امید ظاہر کی کہ حماس آج مزید لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ تل ابیب میں متعلقہ اداروں نے ایک لاش کی ش ناخت پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملا کہ واپس آئی چوتھی لاش ممکن ہے کسی اسرائیلی یرغمالی کی نہ ہو۔ بعد ازاں تنازع ختم کرنے کے لیے ضروری فرانزک ٹیسٹ کیے گئے۔ منگل کی شب، اسرائیلی فرانزک مرکز کو ریڈ کراس کے ذریعے چار تابوت موصول ہوئے جن میں یرغمالیوں کے باقیات تھیں۔ مرکز کے عملے نے فوراً لاشوں کی شناخت اور موت کے اسباب جاننے کا عمل شروع کیا۔ واضح رہے کہ حماس نے اس بار لاشوں کے نام ظاہر نہیں کیے، جب کہ اس سے قبل ہونے والی حوالگیوں میں یرغمالیوں کی شناخت جاری کی جاتی رہی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ تمام لاشیں وزارتِ صحت کے فرانزک مرکز منتقل کی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ان کے بارے میں با ضابطہ اعلان کیا جائے گا ... جو بدھ کی صبح جاری کیا گیا۔ تازہ معلومات کے مطابق منگل کو واپس کی گئی تین لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے جن کے نام أوریئل باروخ، تومیر نمرودی اور ایتان لیوی ہیں۔ اب تک اسرائیل کو آٹھ یرغمالیوں (چار پیر کو اور چار منگل کو) کی لاشیں واپس ملی ہیں، ان میں سے ایک کی شناخت تسلیم نہیں کی گئی۔ اس طرح حماس کے پاس اب بھی 21 اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات موجود ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی