Sports

نیپال نے دل جیت لیے ، انگلینڈ کی اعصاب شکن فتح، نیپال آخری لمحات میں ہار گیا

نیپال نے دل جیت لیے ، انگلینڈ کی اعصاب شکن فتح، نیپال آخری لمحات میں ہار گیا

ممبئی، 8 فروری: نیپال کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئی تھی، لیکن انگلینڈ نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے اتوار کو کھیلے گئے پانچویں مقابلے میں نیپال کو محض 4 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے 184 رنز کے جواب میں نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنا سکی۔ نیپال کو آخری اوور میں جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے ، جبکہ 19 ویں اوور میں نیپالی بلے بازوں نے 14 رنز اسکور کر کے میچ کو انگلینڈ کے ہاتھ سے نکال لیا تھا۔ تاہم، سیم کرن نے آخری اوور میں بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور نیپال کو صرف 5 رنز بنانے دیے ۔ میچ کی آخری گیند پر نیپال کو جیت کے لیے چھکے کی ضرورت تھی، لیکن کرن نے صرف ایک رن دیا اور انگلینڈ کو فتح دلا دی۔ 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی شروعات اچھی نہ تھی اور 42 کے اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد کپتان روہت پاوڈیل (39) اور دیپندر سنگھ ایری (44) نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز جوڑ کر ٹیم کو سنبھالا۔ آخر میں لوکیش بم نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور جیت کی امید برقرار رکھی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فنشنگ لائن پار نہ کروا سکے ۔لیام ڈاوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر، سیم کرن، ول جیکس اور لیوک ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 184 رنز بنائے ۔ جیکب بیتھل (55) اور کپتان ہیری بروک (53) کی نصف سنچریوں نے انگلینڈ کو ایک مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ ول جیکس نے 18 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس پر انہیں 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ نیپال کے دیپندر سنگھ ایری اور نندن یادو نے 2-2 وکٹیں لیں، جبکہ سندیپ لامیچھانے اور شیر ملا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments