International

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ندی میں ڈوبیں بسیں، 25 لاشیں برآمد، 37 لاپتہ

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ندی میں ڈوبیں بسیں، 25 لاشیں برآمد، 37 لاپتہ

کھاٹمنڈو، 22 جولائی: نیپال میں 12 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کچھ بسیں دریا میں بہہ گئی تھیں، جس کے بعد سے اب تک 25 مسافروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 37 دیگر لاپتہ ہیں۔ ایک مقامی اہلکار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بسوں میں سفر کرنے والے افراد کی تعداد پہلے 65 بتائی گئی تھی لیکن تصدیق کے بعد اسے 62 کر دیا گیا۔ چتوان کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اندردیو یادو نے کہا، "تین مسافر تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ 25 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔" انہوں نے کہا کہ دوسرے لوگ اور دو بسوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپالی سیکورٹی فورسز اور 12 رکنی ہندوستانی ٹیم تلاشی آپریشن کر رہی ہے۔ نیپال پولیس کے مطابق نیپال میں 10 جون کو مانسون کے آغاز کے بعد سے بارش سے متعلقہ واقعات میں تقریباً 130 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments