بیلفاسٹ، 29 مئی:)بلیئر ٹکنر کی تباہ کن بالنگ اور ٹام بلنڈل کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے ہی دن میزبان آئرلینڈ کو اننگز اور 79 رنز کے بھاری مارجن سے عبرتناک شکست دے دی۔ ٹام بلنڈل کو ان کی 186 رنز کی شاندار اننگز پر 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔آئرلینڈ نے آج اپنی دوسری اننگز کا آغاز 65 رنز 2 کھلاڑی آ¶ٹ سے کیا، لیکن کیوی بالرز کے سامنے ان کی ایک نہ چلی۔ پوری ٹیم 63.2 اوورز میں محض 232 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔لارکن ٹکر آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے انتہائی مہلک با¶لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا ۔ ان کا بھرپور ساتھ نیتھن اسمتھ نے دیا جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 490 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ جواب میں آئرلینڈ کی پہلی اننگز نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز نیتھن اسمتھ کی قہر انگیز با¶لنگ کی نذر ہو گئی۔ اسمتھ نے صرف 29 گیندوں کے اندر 5 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 40 رنز دے کر 6 شکار کیے ۔ آئرلینڈ کی پہلی اننگز 179 رنز پر سمٹ گئی تھی، جس کے بعد کیوی کپتان نے انہیں فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے