Sports

نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ہندستان نے ٹی20 میں مسلسل دسویں فتح درج کی

نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ہندستان نے ٹی20 میں مسلسل دسویں فتح درج کی

گوہاٹی، 25 جنوری:ابھشیک شرما (ناٹ آوٹ 68) اور کپتان سوریہ کمار یادو (ناٹ آوٹ 57) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت ہندستان نے اتوار کو تیسرے ٹی20 میچ میں 60 گیندیں باقی رہتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کر لی۔ یہ ٹی20 میں ہندستان کی مسلسل دسویں کامیابی ہے ۔ 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے میچ کی پہلی ہی گیند پر اوپنر سنجو سیمسن کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد ایشان کشن نے ابھشیک شرما کے ساتھ تیزی سے رنز بنائے ۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ چوتھے اوور میں ایش سوڈھی نے ایشان کشن کو آوٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ایشان کشن نے 13 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 28 رنز بنائے ۔ ہندستان نے 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا کر آٹھ وکٹوں سے میچ اپنے نام کر لیا۔ اس دوران ابھشیک شرما نے ہندستان کی جانب سے دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 14 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر کے ہاردک پانڈیا (16 گیندیں) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سب سے تیز نصف سنچری کا ریکارڈ اب بھی یوراج سنگھ (12 گیندیں) کے نام ہے ۔ ابھشیک شرما نے 20 گیندوں میں سات چوکے اور پانچ چھکے لگا کر ناٹ آوٹ 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے 26 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 57 رنز بنائے ۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی، جو ٹی20 میں اس کی مسلسل دسویں جیت ہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آج یہاں جسپریت بمراہ (تین وکٹیں)، روی بشنوئی اور ہاردک پانڈیا (دو دو وکٹیں) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 153 رنز پر محدود کر دیا تھا۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی اور اس نے 34 رنز تک اپنے تین وکٹ گنوا دیے ۔ ڈیون کونوے (ایک) کو ہرشت رانا نے آ¶ٹ کیا۔ رچن رویندرا (چار) کو ہاردک پانڈیا نے جبکہ ٹم سائفرٹ (12) کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد گلین فلپس اور مارک چیپ مین نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ بارہویں اوور میں روی بشنوئی نے مارک چیپ مین کو 23 گیندوں پر 32 رنز کے اسکور پر آ¶ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ڈیرل مچل (14) کو ہاردک پانڈیا نے آ¶ٹ کیا۔ کائل جیمیسن (تین) کو بمراہ نے بولڈ کیا۔ میٹ ہنری (ایک) آٹھویں وکٹ کے طور پر رن آ¶ٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ بیسویں اوور میں کپتان مچل سینٹنر کی گری، جنہوں نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے ۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، روی بشنوئی کو دو وکٹیں ملیں جبکہ ہرشت رانا نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: UNi NEWs

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments