Sports

نیوزی لینڈ کے نئے کپتان کا اعلان

نیوزی لینڈ کے نئے کپتان کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مائیکل بریسیویل کو کپتان مقرر کردیا۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، مچل سینٹنر کی عدم موجودگی میں مائیکل بریسیویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ مچل سینٹنر نے گزشتہ ماہ سرجری کروائی تھی جس سے وہ صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ ہیڈ کوچ روب والٹر نے کہا کہ کپتان کا نہ ہونا کبھی اچھا نہیں لگتا، لیکن یہ چیزیں ہوتی ہیں۔مائیکل پہلے ہی پاکستان کے خلاف ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور انہوں نے بہت اچھی قیادت کی ہے۔ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ لوکی فرگوسن اور ایڈم ملنے انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ تجربہ بار بیٹر کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے واپس ٹیم میں آجائیں گے۔ جیمیسن نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے زمبابوے سہ فریقی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی، جبکہ سیئرز سائیڈ سٹرین سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ لیگ اسپنر ایش سوڈھی نے زمبابوے میں شاندار کارکردگی کے بعد اپنی جگہ برقرار رکھی ہے، جہاں انہوں نے دو میچوں میں 34 رنز کے عوض 2 اور 12 کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments