Sports

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں اوپنرز نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ قائم کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے 227 رنز بنائے تھے۔ ڈیون کانوے ایک ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ ماونٹ مونگانوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈیون کانوے نے سنچری بنائی جبکہ انہوں نے پہلی اننگز میں 227 رنز بنائے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments