International

نیویارک کی نئی قیادت واشنگٹن سے ٹکر نہ لے، صدر ٹرمپ کا انتباہ

نیویارک کی نئی قیادت واشنگٹن سے ٹکر نہ لے، صدر ٹرمپ کا انتباہ

امریکا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن سے ٹکر نہ لیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چینل کو انٹرویو میں نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی کے بیان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک کی نئی قیادت کو واشنگٹن سے ٹکر نہیں لینی چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممدانی کو واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا، ورنہ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ چاہتا ہوں نیویارک کامیاب ہو، لیکن ضروری نہیں کہ نومنتخب میئر بھی کامیاب ہوں۔ انہوں نے ظہران ممدانی کو ایک بار پھر کمیونسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹس، مارکسٹس اور گلوبلسٹس نے امریکی قوم کو تباہ کیا۔ اب دیکھتے ہیں کہ کمیونسٹ نیویارک کو کیسے چلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی نے اپنے انتخاب کے بعد پہلے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے شہر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو وہ عدالت میں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments