International

نینسی پیلوسی نے کملا ہیرس کو صدارتی امیدوارنامزد کیے جانے کی حمایت کردی

نینسی پیلوسی نے کملا ہیرس کو صدارتی امیدوارنامزد کیے جانے کی حمایت کردی

امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک رہ نُما نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کرتی ہیں کہ وہ صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی دوبارہ انتخابی مہم شروع کریں۔ پیلوسی نے ایک بیان میں کہا کہ "آج ہمارے ملک کے مستقبل کے لیے بڑے فخر اور بے پناہ امید کے ساتھ میں نائب صدر کملا ہیرس کی صدر کے امیدوار کے لیے تائید کرتی ہوں"۔ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پیلوسی نے اتوار کے روز بائیڈن کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دست برداری کے اعلان تک ان کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ گذشتہ ماہ بائیڈن کے ناکام مباحثے اور ٹرمپ کے مقابلے میں خراب کارکردگی کے بعد انہوں نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک ارکان کے خدشات کو وائٹ ہاؤس تک پہنچانے کے لیے پردے کے پیچھے کام کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments