Sports

نیدرلینڈز نے نمیبیا کو با آسانی ہرا دیا

نیدرلینڈز نے نمیبیا کو با آسانی ہرا دیا

دہلی (10 فروری ): ٹی 20 ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو با آسانی سات وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سمیٹ لی۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے نیمیبیا کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 156 رنز کا ہدف 18 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بیس ڈی لیڈے نے 48 گیندوں پر 72 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن اکرمن 32 اور مائیکل لیوٹ 28 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔ نمیبیا کی جانب سے برنارڈ اسکالٹز، روبن اور جان نکول نے ایک ایک کھلاری کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ڈچ ٹیم 8 بولرز استعمال کرنے کے باوجود نمیبیا کی پوری ٹیم کو آؤٹ نہ کر سکی۔ نمیبیا کی جانب سے جان نکول 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جون فریلنک 30 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ نیدرلینڈز کی جانب سب سے کامیاب بولر لوگان وان بیک اور ڈی لیڈے رہے، جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ میں جیت کا کھاتہ کھول لیا۔ اس سے قبل ڈچ ٹیم کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments