Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

جوہری ہتھیار رکھنے والا ایران دنیا کو بلیک میل کرے گا: مارکو روبیو

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

جوہری ہتھیار رکھنے والا ایران دنیا کو بلیک میل کرے گا: مارکو روبیو
جوہری ہتھیار رکھنے والا ایران دنیا کو بلیک میل کرے گا: مارکو روبیو — September 29, 2026
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو ایران دنیا کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور ایرانی تیل کے علاوہ خطے سے گزرنے والے تیل کی مقدار ایران پر امریکی اور اسرائیلی جنگ شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے تقریباً برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے ٹیکس عائد کر سکتا ہے اور یہ فیصلہ بھی کر سکتا ہے کہ کس ملک کو توانائی فراہم کی جائے گی اور کسے نہیں، یہ صورتِ حال ناقابلِ قبول ایک بڑا خطرہ بن جائے گی۔

مارکو روبیو نے ایران کے نظامِ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں فیصلے ایسے سخت گیر شیعہ مذہبی رہنما کرتے ہیں جن کا مستقبل کے بارے میں قیامت سے متعلق انتہا پسندانہ تصور ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران پابندیوں میں نرمی یا معاشی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقم عوام کی زندگی بہتر بنانے کے بجائے ہتھیار بنانے اور اپنے انقلاب کو دوسرے ممالک تک پھیلانے پر خرچ کرتا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید دعوے کرتے ہوئے کہا کہ ایران حزب اللّٰہ، حماس اور عراق میں شیعہ میلیشیاؤں کی مالی معاونت کرتا ہے جبکہ دہشت گردی اور قتل کی سازشوں کی بھی سرپرستی کرتا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو ایران دنیا کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ امر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn