Sports

نشانے باز جسپال رانا کی والدہ کا انتقال

نشانے باز جسپال رانا کی والدہ کا انتقال

نئی دہلی: نشانے بازی کے کوچ جسپال رانا کے انتقال کے صدمے سے نہ سنبھل سکنے کے باعث ان کی والدہ شیاما دیوی رانا کا بھی منگل کو انتقال ہو گیا۔ انہوں نے قومی دارالحکومت کے ایک فوجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شیاما دیوی کافی عرصے سے علیل تھیں اور ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی تھی۔ بیٹے جسپال رانا کے انتقال کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔ اس افسوسناک واقعے سے خاندان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ 12 جون کو ہندستانی نشانے بازی کی دنیا کے معروف نام جسپال رانا کا انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی وفات کی خبر سے کھیلوں کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ جسپال رانا کو ملک کے کامیاب ترین پسٹل شوٹرز میں شمار کیا جاتا تھا اور انہوں نے اپنے کیریئر میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments