International

نشے میں دھت شخص نے سڑک پر میکسیکو کی خاتون صدر کو ہراساں کردیا,  بوسہ لینے کی کوشش

نشے میں دھت شخص نے سڑک پر میکسیکو کی خاتون صدر کو ہراساں کردیا, بوسہ لینے کی کوشش

میکسیکو میں ایک شرابی نے سڑک پر میکسیکو کی خاتون صدر کو ہراساں کر دیا اور اس دوران ان کا بوسہ لینے کی کوشش کرڈالی۔ میکسیکو کی خاتون صدرکلاڈیا شینبام نے کہا ہے کہ میکسیکو حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے قریب سڑک پر ایک شرابی شخص کی طرف سے ان کے ساتھ کی گئی ہراسانی تمام خواتین پر حملہ تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میکسیکو سٹی کی خاتون میئرکلارا بروگاڈا نے رات کو اعلان کیا کہ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں وہ شخص خاتون صدر کے جسم کو بوسہ دینے کے لیے جھکتا اور اپنے ہاتھوں سے انہیں چھوتا ہوا دکھائی دیا لیکن کلاڈیا شینبام نے ایک سنجیدہ مسکراہٹ برقرار رکھتے ہوئے نرمی سے اس کے ہاتھ ہٹا دیے اور اس کا سامنا کرنے کے لیے گھوم گئیں۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ "فکر نہ کرو" کلاڈیا شینبام نے بدھ کو تصدیق کی کہ یہ پہلی بار نہیں تھا کہ انہیں اس طرح کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ مسئلہ ان کی صدر کے عہدے سے کہیں زیادہ بڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد کو اس جگہ کی خلاف ورزی کرنے کا حق نہیں ہے۔ میں نے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا سامنا مجھے ایک عورت کے طور پر ہوا ہے اور جس کا سامنا ہمارے ملک میں ہم خواتین کو ہوتا ہے۔ مجھے صدر نہ ہوتے ہوئے بھی جب میں ایک طالبہ تھی اس سے پہلے بھی اس کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس واقعہ نے فوری طور پر صدر کی سکیورٹی کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں لیکن یہ اس ہراسانی کی بھی ایک نمایاں مثال تھی جس سے میکسیکو بھر میں خواتین روزانہ نمٹتی ہیں۔ کلاڈیا شینبام نے وضاحت کی کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے وقت بچانے کے لیے نیشنل پیلس سے وزارت تعلیم تک پیدل چلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گاڑی میں 20 منٹ لگنے کے بجائے پانچ منٹ میں پیدل پہنچ سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا رویہ اور یہ طریقہ نہیں بدلیں گی۔ کلاڈیا شینبام، اپنے پیشرو اور سیاسی استاد سابق صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کی طرح، عوام کے ساتھ تعلق بنائے رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ وہ اکثر ہجوم کے درمیان چلتی ہیں۔ ان کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور ان سے ہاتھ ملاتی ہیں۔ ان کے سکیورٹی اہلکار کل کی ویڈیو کے ایک قریبی شاٹ میں فوری طور پر نظر نہیں آئے۔ واضح رہے شینبام، اپنے پیشرو آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کی طرح، عام طور پر صدر کی حفاظت کے لیے مختص فوجی یونٹ کا استعمال نہیں کرتیں۔ میکسیکو سٹی کی میئر کلارا بروگاڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اگر اس شخص نے صدر کو چھوا تو اس نے ہم سب کو چھوا ہے۔ آج جب صدر کو صرف ایک عورت ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا جاتا ہےتو یہ ہم سب کو ہراساں کرنا ہے۔ 63 سالہ شینبام میکسیکو کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر ہیں۔ قومی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے تیار کردہ ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ میکسیکو میں تقریباً نصف خواتین کو کم از کم ایک بار جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments