مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر، اداکارہ و گلوکارہ نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے لیے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت ریکارڈ کیا گیا اپنا نیا گانا ’سیئر سیئر‘ ریلیز کر دیا۔ یہ گانا ٹورنامنٹ کے آفیشل البم میں شامل ہے، جو کہ دنیا کے مختلف مملک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ ’سیئر سیئر‘ کو میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں پرفارم کریں گی۔ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 12 جون 2026ء کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں BMO فیلڈ میں منعقد ہو گی۔ یاد رہے کہ نورا فتحی نے قطر میں ہونے والے گزشتہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کیا تھا۔ گلوکارہ نے اپنے نئے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا میرے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ اسے مختلف ثقافتی اثرات کے مرکب کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں ایسا گانا چاہتی تھی جو میری شخصیت کے ہر پہلو کی عکاسی کرتا ہو، جیسے کہ میرا مراکش سے تعلق ہے، میں کینیڈا میں پیدا ہوئی، وہیں پرورش پائی اور کام کے سلسلے میں بھارت میں رہنے کی وجہ سے بھارتی کمیونٹی کا بھی میری زندگی پر گہرا اثر ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے