سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی لورینزو موسیتی کو شکست دے کر اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے 101 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یونان میں کھیلے گئے ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی لورینزو موسیتی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5 سے ہرا کر اے ٹی پی ٹور میں اپنا 101واں ٹائٹل جیت لیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ کھویا تاہم وہ دوسرے سیٹ میں واپس آگئے اور نیٹ کے قریب ایک کراس کورٹ ڈراپ شاٹ کھیلتے ہوئے پوری طرح اسپلٹس کیے۔ ایک موقع پر جوکووچ 5-4 پر ٹائٹل کے لیے سرو کرتے ہوئے اپنی سروس گنوا بیٹھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پھر بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے موسیتی کو ہرادیا۔ انہوں نے میچ جیت کر راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہارڈ کورٹ پر اپنا ریکارڈ 72واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سربیا کے اسٹار جیت کے بعد تھکے ہوئے نظر آئے اور بھرپور انداز میں جشن نہیں منا سکے لیکن 23 سالہ موسیتی کو گلے لگانے کے بعد خوشی کے عالم میں اپنا ٹی شرٹ پھاڑ کر جیت کا جشن منایا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی