Sports

ٹنڈولکر نے میسی سے ملاقات میں انھیں اپنی 10 نمبر کی جرسی پیش کی، ویڈیو وائرل

ٹنڈولکر نے میسی سے ملاقات میں انھیں اپنی 10 نمبر کی جرسی پیش کی، ویڈیو وائرل

سچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی کی ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی، بھارتی کرکٹر نے لیجنڈ فٹبالر کو اپنی جرسی پیش کی۔ ممبئی کے مشہور کرکٹ اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی اور ایک دوسرے کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سچن نے میسی کو اپنی کرکٹ جرسی دی جبکہ بدلے میں میسی نے سچن کو ورلڈ کپ فٹبال تحفے میں دی۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے یہاں کچھ ناقابل یقین لمحات گزارے جیسا کہ ہم ممبئی کو خوابوں کا شہر کہتے ہیں ہم نے 2011 میں اسی گراؤنڈ پر سنہری لمحات دیکھے تھے۔ میسی کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ جب لیونل میسی کی بات آتی ہے، اگر میں انکے کھیل کے بارے میں بات کروں تو یہ صحیح پلیٹ فارم نہیں ہوگا۔ ٹنڈولکر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا باتیں کرتے ہیں، میسی نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے، ہم سب واقعی ان کی لگن، حوصلے اور عزم سے بہت متاثر ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments