Sports

نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان

نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان

ٹینس کے عالمی اسٹار نواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (پی ٹی پی اے) سے مکمل علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ نواک جوکووچ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ غور و خوض کے بعد انہوں نے پی ٹی پی اے سے بالکل الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جو شفافیت، یہ فیصلہ شفافیت گورننس اور جس طرح میری آواز اور میرے امیج کو پیش کیا گیا اس پر تحفظات کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ ٹینس، فیملی اور کھیل میں اپنے اصولوں اور سالمیت کی عکاسی کرنے والے کردار پر مرکوز رکھیں گے۔ جوکووچ نے کھلاڑیوں کی بہتری کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مگر کہا کہ ان کے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ نواک جوکووچ پی ٹی پی اے کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ 24 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والے اس سربیائی کھلاڑی نے انفرادی کھیل کے آزاد کنٹریکٹرز کی آواز کو متعلقہ فورمز تک پہنچانے کے لیے اس ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی تھی۔ اس پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کی فلاح، شیڈولنگ اور دیگر مسائل پر آواز اٹھائی گئی، جبکہ پی ٹی پی اے نے مینز اور ویمنز ٹورز، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور اسپورٹس انٹیگریٹی ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments