کوپن ہیگن میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے سے 500 میٹر کے فاصلے پر رات کے وقت ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ اسی نوعیت کا ایک واقعہ پانچ روز قبل سفارتی مشن کے ساتھ پیش آچکا ہے۔ کوپن ہیگن کے پولیس انسپکٹر ٹرائن مولر نے صحافیوں کو بتایا کہ "یقیناً ہم اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اسرائیلی سفارت خانے میں پیش آنے والے واقعے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس اس کا مزید کوئی ثبوت نہیں مگریہ دھماکہ بلاشبہ گولی چلنے کی وجہ سے ہوا تھا۔ مقامی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں سفارت خانے سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک رہائشی عمارت کے سامنے دھماکے کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ اکتوبر کے شروع میں اس سفارت خانے کے آس پاس دو دھماکے ہوئے اور پولیس کا خیال ہے کہ یہ دو دستی بموں سے ہوئےتھے۔ان کا تعلق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافےہوسکتا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق دو سویڈش نوجوانوں جن کی عمریں 16 اور 19 سال ہیں پر پانچ ہینڈ گرنیڈ لے جانے اور ان میں سے دو پھینکنے کا شبہ ہے، جو سفارتی عمارت سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر ایک بالکونی میں اترے تھے۔ جج نے جمعرات کو حکم دیا تھا کہ انہیں گرفتار کیا جائے اور 27 دن کے لیے حراست میں رکھا جائے۔ دو دن بعد پولیس نے مزید تفصیلات ظاہر کیے بغیر اعلان کیا کہ دہشت گردی کے قانون کے تحت ان کے خلاف الزامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ سویڈن میں منگل کے روز سٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارت خانے پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سویڈن کی خفیہ ایجنسی SAPO) ) نے ان دونوں واقعات میں ایران کےملوث ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
Source: social media
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے
امریکا یوکرین میں مزید ہتھیار بھیجے گا: امریکی صدر
اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان، ایرانی فوج ہائی الرٹ
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، کہا- آپ اس کے مستحق ہیں
ٹیکساس میں سیلاب سے 104 افراد ہلاک، کیمپ مائسٹک میں بچوں سمیت درجنوں لاپتہ
ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، 76 ارب ڈالر کا نقصان
غزہ: 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 49 فلسطینی شہید، 262 زخمی
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس
اسرائیل جنگ پر واپس آئے گا یا نہیں فیصلہ ایران کے طرزِعمل پر ہوگا،نیتن یاہو پر نہیں: گینٹز