Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اماراتی صدر کو 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے سے پیشگی آگاہ کرنے کی تردید کا نہیں کہا، نیتن یاہو

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

اماراتی صدر کو 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے سے پیشگی آگاہ کرنے کی تردید کا نہیں کہا، نیتن یاہو
اماراتی صدر کو 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے سے پیشگی آگاہ کرنے کی تردید کا نہیں کہا، نیتن یاہو — September 29, 2026
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ابوظبی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر کیا جنہوں نے اہلیہ سمیت انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔ ملاقات میں اسرائیل کے کئی سینئر دفاعی اہلکار بھی موجود تھے۔

نیتن یاہو نے اسرائیلی اخبار کے اس دعویٰ کی تردید کی کہ اس دورے میں انہوں نے شیخ محمد بن زائد سے کہا تھا کہ وہ اس اخباری دعویٰ کی تردید کردیں کہ امارات کے صدر نے انہیں سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہوئے حملے سے پیشگی خبردار کیا تھا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم چھ گھنٹے تک متحدہ عرب امارات میں رہے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم اور شیخ محمد بن زائد کی ملاقات کا مرکز ایران تھا اور دورے سے پہلے کے ہفتوں میں دونوں رہنماؤں نے کئی بار ٹیلیفون پر بھی ایک دوسرےسے رابطہ کیا تھا۔

اس سے پہلے اماراتی خبر ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ امارتی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اتوار کو میزبانی کی۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق صدر یو اے ای اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ابوظبی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر کیا جنہوں نے اہلیہ سمیت انہیں ملاقات کی دعوت د...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn