											جمائمہ روڈریگس اور ہرمن پریت کور کے درمیان شاندار شراکت کی بدولت ہندستان آئی سی سی خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل میچ میں جگہ بنالی۔ جیسے ہی بھارت نے وننگ باؤنڈری لگائی، میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جمائمہ روڈریگز جذباتی ہو گئیں۔ آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا لیکن ہندستانی ٹیم نے ایلیس ہیلی کی ٹیم کی جیت کا سلسلہ روک دیا۔ اب اتوار کو فائنل میں ہندستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 338 رنز بنائے۔ جواب میں، جمائمہ نے ہندستان کے لیے سنچری بنائی اور کپتان ہرمن پریت کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 167 رنز کی شراکت داری کی، جس سے ہندستان کو 48.3 اوورز میں پانچ وکٹ پر 341 تک پہنچانے میں مدد ملی۔ یہ تیسرا موقع ہے جب ہندستانی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ ٹیم اس سے قبل 2005 اور 2017 میں ٹائٹل میچ تک پہنچی تھی۔ہندستان نے اب تک کبھی ورلڈ کپ ٹرافی نہیں جیتی ہے اور اب اس کے پاس ٹائٹل کی قحط کو ختم کرنے کا اچھا موقع ہے۔
Source: social media
 
								مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
 
								پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
 
								پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
 
								’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
 
								ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
 
								خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
 
										ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
 
										سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی