Sports

ہندستان نے تیسرے وَنڈے مقابلہ میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز پر 0-3 سے کیا قبضہ

ہندستان نے تیسرے وَنڈے مقابلہ میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز پر 0-3 سے کیا قبضہ

ہندستان اور افغانستان کے درمیان ونڈے سیریز کا آخری مقابلہ 20 جون کو کھیلا گیا۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندستانی ٹیم نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندستان کو جیت کے لیے 219 رنوں کا ہدف ملا تھا، جسے اس نے 28.4 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہندستان نے 3 میچوں کی ونڈے سیریز میں افغانستان کا مکمل صفایا کر دیا۔ اس مقابلہ میں ہندستان کی جیت میں یشسوی جیسوال، روہت شرما اور پرسدھ کرشنا نے اہم کردار ادا کیا۔ پرسدھ کرشنا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب یشسوی جیسوال (ناٹ آؤٹ 110 رنز) نے اپنے ونڈے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ روہت شرما (79 رنز) کے بلے سے بھی نصف سنچری نکلی۔ شبھمن گل کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم پہلے ہی یہ سیریز اپنے نام کر چکی تھی۔ دھرمشالہ ونڈے میں ہندوستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پھر لکھنؤ میں کھیلے گئے مقابلے میں اس نے مہمان ٹیم کو 170 رنوں سے روند ڈالا تھا۔ اب ہندوستانی ٹیم نے چیپک میں بھی اپنی برتری ثابت کر دی۔ روہت شرما نے آج 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 69 گیندوں پر 79 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ روہت کو محمد نبی نے متبادل کھلاڑی صدیق اللہ اٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد جیسوال اور شریئس ایئر نے افغان ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا۔ یشسوی نے 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر ناقابلِ شکست 110 رنز بنائے، جبکہ شریئس ایئر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 44.2 اوورز میں 218 رنز بنائے۔ افغان ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ اس نے وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز (5 رنز) کی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گنوا دی، جو پرسدھ کرشنا کا شکار بنے۔ اس کے بعد پرسدھ نے تجربہ کار بلے باز رحمت شاہ (5 رنز)، سلامی بلے باز ابراہیم زدران (11 رنز) اور درویش رسولی (11 رنز) کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ درویش کے آؤٹ ہونے کے وقت افغانستان کا اسکور 36 رن پر 4 وکٹ تھا۔ اس کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور عظمت اللہ عمرزئی نے پانچویں وکٹ کے لیے 105 رنوں کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 56 گیندوں پر 50 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پرنس یادو نے عظمت اللہ عمرزئی کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ہندوستانی ٹیم کو چھٹی کامیابی گرنور برار نے دلائی، جنہوں نے سیٹ ہو چکے محمد نبی (21 رنز) کو بولڈ کیا۔ اس کے بعد راشد خان (5 رنز) کو اسپنر ہرش دوبے نے پویلین روانہ کیا۔ اللہ غضنفر (5 رنز) اور فرید احمد ملک (1 رن) رن آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی آخری وکٹ حشمت اللہ شاہدی کی صورت میں گری، جنہوں نے اپنے ونڈے کریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ شاہدی نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 131 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے پرسدھ کرشنا نے 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہرش دوبے، گرنور برار اور پرنس یادو کو ایک ایک کامیابی ملی۔ اس مقابلے کے لیے ہندوستانی ٹیم نے تیز گیند باز عرشدیپ سنگھ اور وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کو آرام دیا تھا۔ نتیش کمار ریڈی، پرسدھ کرشنا اور ہرش دوبے نے پلیئنگ الیون میں واپسی کی۔ جبکہ افغان ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کیں۔ قابل ذکر ہے کہ ونڈے کرکٹ میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان اب تک 7 مقابلے کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم نے 6 میچوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ ایک مقابلہ ٹائی رہا۔ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم افغانستان پر مکمل طور پر حاوی رہی ہے۔ افغان ٹیم کو اب بھی ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی جیت کا انتظار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments