Sports

ہندستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ہندستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بولوایو (زمبابوے )ویدانت تریویدی کی 68 رنز کی شاندار نصف سنچری اور نچلے درجے کے بلے بازوں کی جدو جہد پر مبنی اننگز کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندستان نے انڈر-19 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں روایتی حریف پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ زمبابوے کے شہر بولوایو میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی نوجوانوں نے بلے بازی اور گیندبازی دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر شاندار جیت درج کی۔ ہندستانی گیند بازوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو 46.2 اوورز میں 194 رنز پر ڈھیر کر دیا اور یوں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری تھا، تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔ بھارتی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو 46.2 اوورز میں 194 رنز پر ڈھیر کر دیا اور یوں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اسے جلد ہی سمیر منہاس (9) کی وکٹ گنوانا پڑی۔ کھلن پٹیل نے منہاس کو ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کر کے بھارت کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد عثمان خان اور حمزہ ظہور نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور 88 تک پہنچایا۔ 17ویں اوور میں آیوش مہاترے نے عثمان خان (66) کو آ¶ٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد کپتان فرحان یوسف نے ذمہ داری سنبھالی اور دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا اسکور 151 تک پہنچایا۔ پاکستان 35.3 اوورز تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بنا سکا۔ ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے جدوجہد اور سست رفتار کھیل کے باعث پاکستانی ٹیم 33.3 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بعد ازاں پاکستان نے محض 26 رنز کے اضافے پر اپنی مزید پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان فرحان یوسف 38 جبکہ حذیفہ احسان 14 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ، جبکہ پاکستان کے سات بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔ ہندوستان کی جانب سے کھلن پٹیل اور آیوش مہاترے نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ امبریش، ہینل پٹیل، کنشک چوہان اور ویہان ملہوترا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments