Sports

ہندستان نے جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے شکست دی

ہندستان نے جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے شکست دی

نوی ممبئی، 4 فروری : ایشان کشن (54)، تلک ورما (45)، کپتان سوریہ کمار یادو (30) اور اکشر پٹیل (ناٹ آوٹ 35) کی زبردست اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ سے قبل بدھ کے روز کھیلے گئے پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں جارج لنڈے (صفر) آوٹ ہو گئے ، جنہیں ارشدیپ سنگھ نے پویلین بھیجا۔ اس کے بعد رائن رِکلٹن اور کپتان ایڈن مارکرم نے دوسری وکٹ کے لیے 65 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم چھٹے اوور میں مارکرم کے ریٹائر آوٹ ہونے پر یہ شراکت ٹوٹ گئی۔ مارکرم نے 19 گیندوں پر دو چوکے اور چار چھکے لگا کر 38 رنز بنائے ۔ آٹھویں اوور میں شِوم دوبے نے ڈیوالڈ بریوس (2) کو آوٹ کیا۔ دسویں اوور میں ورون چکرورتی نے رِکلٹن کو وکٹ کے پیچھے ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ رِکلٹن نے 21 گیندوں پر تین چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ ملر (13) کو اکشر پٹیل نے آوٹ کر دیا۔ پندرھویں اوور میں ابھیشیک شرما نے جیسن اسمتھ کو آ¶ٹ کیا، جنہوں نے 23 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رنز بنائے ۔ انیسویں اوور میں ابھیشیک شرما نے مارکو یانسن کو بولڈ کر دیا۔ یانسن نے 16 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 31 رنز اسکور کیے ۔ ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 210 رنز ہی بنا سکی اور میچ 30 رنز سے ہار گئی۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 21 گیندوں پر چار چھکے اور ایک چوکا لگا کر ناٹ آ¶ٹ 45 رنز بنائے ۔ اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایشان کشن اور ابھیشیک شرما نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 80 رنز جوڑے ۔ چھٹے اوور میں ایشان کشن ریٹائر آ¶ٹ ہو گئے ۔ انہوں نے 20 گیندوں پر دو چوکے اور سات چھکے لگا کر 53 رنز بنائے ۔ آٹھویں اوور میں ابھیشیک شرما بھی 24 رنز بنا کر ریٹائر آ¶ٹ ہو گئے ، جن کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ہندوستان کا تیسرا وکٹ دسویں اوور میں تلک ورما کی صورت میں گرا، جنہیں مارکو یانسن نے بولڈ کیا۔ تلک ورما نے 19 گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگا کر 45 رنز بنائے ۔ سوریہ کمار یادو نے 16 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے ۔ رنکو سنگھ 16 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ہاردک پانڈیا نے 10 گیندوں پر دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 30 رنز کی تیز اننگز کھیلی، تاہم وہ آخری اوور میں کاربن بوش کا شکار بنے ۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 240 رنز بنائے ۔ اکشر پٹیل نے 23 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 35 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن، کاربن بوش، اینرک نورٹے اور وینا مفاکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments