ممبئی، 07 فروری: کپتان سوریا کمار یادو (84 ناٹ آوٹ) کی شاندار نصف سنچری اور محمد سراج (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندستان نے ہفتہ کے روز ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے مقابلے میں امریکہ کو 29 رن سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی بنا سکی ۔۔میچ کی آخری گیند پر محمد سراج نے شُبھم رنجنے کو تباہ کن یارکر پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے مقابلے کا اختتام کیا۔ ہندستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی ٹیم کو ابتدائی اوورز میں ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث بیٹنگ لائن دباو میں آگئی۔ تیسرے اوور میں ہندوستان کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے شاندار فل لینتھ آوٹ سوئنگر پر امریکی کپتان مونانک پٹیل کو مڈ آف پر کیچ آ¶ٹ کرا دیا، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ اس وکٹ کے بعد امریکی بیٹنگ مزید غیر یقینی کا شکار ہوگئی جبکہ ہندوستانی بولرز نے نئی گیند کے ساتھ نپی تلی لائن و لینتھ برقرار رکھی۔ چوتھے اوور میں محمد سراج نے بھی اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی جب سائی تیجا مکّامالا فلک شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈ وکٹ پر کیچ دے بیٹھے ۔ وہ 7 گیندوں پر صرف 2 رنز اسکور بنا سکے ۔ ابتدائی اوورز میں لگاتار وکٹیں گرنے سے امریکہ کی ٹیم مشکلات میں گھرتی چلی گئی جبکہ ہندوستانی فاسٹ بولنگ اٹیک نے جارحانہ اور م¶ثر اسپیل کے ذریعے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ چوتھے اوور میں محمد سراج نے بھی اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی جب سائی تیجا مکّامالا فلک شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈ وکٹ پر کیچ دے بیٹھے ۔ وہ 7 گیندوں پر صرف 2 رنز اسکور بنا سکے ۔ ابتدائی اوورز میں لگاتار وکٹیں گرنے سے امریکہ کی ٹیم مشکلات میں گھرتی چلی گئی جبکہ ہندستانی فاسٹ بولنگ اٹیک نے جارحانہ اور م¶ثر اسپیل کے ذریعے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ انیسویں اوور سے قبل درمیانی اوورز میں امریکہ نے سنبھلنے کی کوشش کی اور گیارہویں اوور میں ملند کمار کے چوکے کی بدولت ٹیم نے 50 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ تاہم بارہویں اوور میں ورون چکرورتی کی گیند پر ایشان کشن نے ملند کمار کو 34 رنز پر اسٹمپ کر کے اہم شراکت کا خاتمہ کر دیا۔ چودھویں اوور میں اکشر پٹیل کی پہلی گیند پر سنجے کرشنامورتی نے مڈ وکٹ کے اوپر شاندار چھکا لگایا، لیکن اگلی ہی دو گیندوں پر اکشر پٹیل نے پہلے کرشنامورتی کو 37 رنز پر اور پھر ہرمت کو بغیر کوئی رن اسکور بنایا کیچ آ¶ٹ کرا کے امریکہ کی چھٹی وکٹ گرا دی۔ میچ کے آخری مراحل میں بھی ہندوستانی بولرز کا دبا¶ برقرار رہا اور اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر ارشدیپ سنگھ نے محمد محسن کو 8 رنز پر آ¶ٹ کرا دیا، جہاں تلک ورما نے ڈیپ مڈ وکٹ پر عمدہ کیچ لیا۔ اس طرح لگاتار وکٹیں گرنے کے باعث امریکہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار رہی جبکہ ہندوستانی بولنگ اٹیک نے منظم اور جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندستان کی جانب سے سراج نے تین وکٹیں، ارشدیپ اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ورون نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کے لیے اترنے والی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد تلک ورما اور ایشان کشن نے اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان 37 رنز کی شراکت ہوئی۔ تاہم، چھٹے اوور میں شیڈلے وین شالکویک نے تین وکٹیں حاصل کر کے ہندوستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ ایشان کشن (20)، تلک ورما (25) اور شیوم دوبے (صفر) جلد آ¶ٹ ہوئے ، جبکہ ہاردک پانڈیا بھی صرف 5 رنز بنا سکے ۔ محض 77 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں گھری ہندوستانی ٹیم کو اکشر پٹیل اور سوریا کمار یادو نے سہارا دیا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے ۔ 17ویں اوور میں ہرمیت سنگھ نے اکشر پٹیل (14) کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ارشدیپ سنگھ (4) اور ورون چکرورتی (صفر) پر آ¶ٹ ہوئے ، لیکن اس دوران سوریا کمار یادو ایک سرا تھامے تیزی سے رن بناتے رہے ۔ ہندستان نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا اسکور بنایا۔ سوریا کمار یادو نے 49 گیندوں پر 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ امریکہ کی جانب سے شیڈلے وین شالکویک نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہرمیت سنگھ کو دو وکٹیں ملیں، جبکہ علی خان اور محمد محسن نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی